menu close
    stories
    August 09, 2018

    باہمت پھاپل خاتون

    اینگرو فوڈز، اینگروفاؤنڈیشن اور یوایس ایڈ نے میڈا پاکستان کے تعاون سے شمالی سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقے میں دودھ پیداکرنے والے کسانوں کو مالی طورپر مضبوط کرنے کے مشن میں شراکت داری کی، اس مشن کو وومن امپاورمنٹ تھرو لائیو اسٹاک ڈیولپمنٹ(WELD)پروجیکٹ کے ذریعے شروع کیا گیا۔

    لائیو اسٹاک سے متعلق 80فیصد کام دیہات کی خواتین انجام دیتی ہیں، یہ خواتین ان کاموں میں دن کے 5سے 6گھنٹے لگاتی ہیں۔ WELD کامقصد خواتین کو اپنے مویشیوں کی پیداواربڑھانے کے لیے تربیت دینااور دودھ کی کمرشل مارکیٹنگ کا بڑھانا تھا۔ اس پروجیکٹ سے خواتین کو لائیو اسٹاک مینجمنٹ کی مہارتوں کی تربیت دے کر انہیں کاروباری سوچ اپنانے کے لیے تیار کیا جائے تاکہ ان کی آمدنی میں اضافہ ہوسکے۔

    WELDپلیٹ فارم کے تحت دیہی خواتین کو کمرشل ملک مارکیٹنگ، لائیو اسٹاک مینجمنٹ اور پیداواربڑھانے کے ساتھ اضافی پیداوار حاصل کرنے کے بہترین تجربات پر مبنی ایک مربوط تربیت دی گئی۔ جولائی 2011سے جون 2014کے درمیان، اینگرو کی ٹیموں نے 146یونین کونسلز کے 600دیہات میں 18,682مویشی مالکان کو تربیت دی۔ اسی مدت کے دوران ٹیم نے 321دودھ اکٹھا کرنے والی،322لائیو اسٹاک کو بڑھانے والی خواتین کا انتخاب کیا اور انہیں تربیت فراہم کی۔

    اس پروجیکٹ کے نتائج شاندار تھے، تربیت یافتہ خواتین کی دو تہائی اکثریت نے اپنی پیداوار میں روزانہ کی بنیاد پر ایک مویشی سے ایک لٹر زائد دودھ حاصل کرنا شروع کیا۔ اس اضافی پیداوار سے حاصل ہونے والی آمدنی 266ملین روپے اضافی بنتی ہے جوکہ جولائی 2011سے دسمبر2013کی درمیانی مدت کے اعداد وشمار کے مطابق ہے۔

    یہ اعداد وشمار اس پروجیکٹ کے اثرات پر تنقیدی جائزے کی نشاندہی کرتے ہیں جبکہ اس سے حاصل ہونے والے مستقل فوائد کااندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ اس پروجیکٹ سے تبدیل ہونے والی زندگیوں میں سے ایک بیوہ فاپل خاتون کی کہانی پیش کی جاتی ہے جس نے اپنے گھر کی دہلیز کو پار کرتے ہوئے اپنی بیٹی کے اسکول میں داخلہ لیا اور بی اے کی ڈگر ی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔یہ پرعزم خاتون اینگرو کے WELDپروگرام کی مدد سے اپنا لائیو اسٹاک فارم شروع کرنے کے قابل ہوئی اور اپنے گھر والوں کی خوشحالی کا سبب بننے کے ساتھ دیگر دیہات کی خواتین کو تربیت کے ذریعے معاشی تحفظ حاصل کرنے میں مدد کررہی ہے۔یہ کہانی ہے ایک باہمت اور محنت کش فاپل خاتون کی۔