menu close
    stories
    July 17, 2018

    اولپرز اورتین بہادر کا بچوں میں دودھ پینے کی ترغیب پر تعاون کا اعلان

    غذائیت سے بھرپور اور ملاوٹ سے پاک دودھ کم عمر بچوں کے لئے انتہائی بہترین غذا ہے جس کے زریعے بچوں کو نشونما میں ضروری اجزاء فراہم کئے جاسکتے ہیں۔ بچوں میں دودھ پینے والی صحت مندانہ عادت کو فروغ دینے کے لئے اولپرز نے شرمین عبید چنائے کے شہکار ’’۳ بہادر: بابا بالم کا بدلہ‘‘ کے ساتھ تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    کل ایک پروقا ر تقریب میں ’’۳ بہادر: بابا بالم کا بدلہ‘‘ ٹریلر کی رونمائی کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل منیجر مارکیٹنگ ہارون تارڑ نے اس منصوبے پر روشنی ڈالی۔’ ’اولپرز اپنے معیار غذائیت ہر قسم کے جراثیم سے پاک دودھ کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے۔ غیر ملاوٹ شدہ غذائیت سے بھرپور دودھ کے استعمال سے بچوں کی ہڈیوں میں مضبوطی آتی ہے اور بہتر نشونما بھی ہوتی ہے۔
    تاہم ایسا دیکھا گیا ہے کہ ماؤں کو بچوں کو دودھ پلانے کے لئے جتن کرنے پڑتے ہیں اس لئے اولپرز نے ۳ بہادر فرینچائز کے ساتھ شراکت کی ہے تاکہ بچوں کو دودھ پینے جیسی صحت مندانہ عادت کی ترغیب دی جاسکے۔ ‘‘۳ بہادر کے ساتھ تعاون کے زریعے اولپرزبچوں کو یہ باور کروانا چاہتا ہے کہ دودھ پینے سے کیلشیم فاسفورس فولک ایسڈ اور وٹامن (ڈی) اور دیگر اہم اجزاء بچوں کے لئے کتنے ضروری ہیں اور مستقبل میں ہونے والی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

    ۳ بہادر کے ساتھ اس تعاون کے لئے اولپرز خصوصی طور پر نئی لمیٹڈ ایڈیشن پیکجنگ متعارف کروارہا ہے جس میں تین کرداروں آمنہ , کامل اور سعدی دکھایا گیا ہے کہ کیسے یہ بچے اولپرز کا فُل کریم نیوٹریشن دودھ پیتے ہی اسپیشل پاورز حاصل کرلیتے ہیں۔ اس کے علاوہ اولپرز مخصوص آوٹ لیٹس پر ۳ بہادر کی پروموشن بھی کررہا ہے جس میں صارفین کو ہر بہادر کے نام پر ایک مگ مل سکتا ہے جس میں بچے اپنے پسندیدہ کردار والے مگ میں غذائیت سے بھرپور دود ھ پی سکیں گے۔ اولپرز اس حوالے سے ٹی وی مہم پر بھی کام کررہا ہے جس میں اس تعاون کی مارکیٹنگ کی جائے گی۔