menu close
    stories
    July 16, 2018

    بڑے CSR پروجیکٹ ”کسانوں سے رابطہ“ کا آغاز کردیا

    کسانوں سے رابطے کا پروجیکٹ جو ادارے سے باہر’رہبر‘ کے نام سے مشہور ہے، یہ اینگرو فرٹیلائزرز کی تاریخ کا سب سے بڑا CSR اقدام ہے۔اس پروجیکٹ سے گندم اور چاول کی پیداوار والے علاقوں میں تقریباً 5 لاکھ چھوٹے اور درمیانے درجہ کے کسان فائدہ اٹھائیں گے۔

    ان علاقوں کے کسان کئی مسائل کا سامنا کرتے ہیں جن میں بیجائی کے طریقہ کی ناکافی معلومات،کاشت کے پرانے روایتی طریقے، اور نئی ٹیکنالوجی کا بہت کم استعمال شامل ہے۔ہمارا پروجیکٹ ان مسائل کے حل کے لیے معلومات کی آگہی کے ساتھ ہر فصل کے ہر مرحلے پر عملی رہنمائی فراہم کررہا ہے جس میں ICT کی بنیاد پر پھیلاؤ، مناسب بیجائی کے لیے سوائل ٹیسٹنگ، کسانوں کے لیے فیلڈ اسکول اور کمیونٹی موبلائزیشن(معاشرتی آگہی) کے امور انجام دیئے جارہے ہیں۔

    اس پروجیکٹ میں خواتین کی مہارت اور صلاحیت کو بہتر بنانے پر توجہ دی جارہی ہے کیونکہ وہ بھی کاشتکاری میں ہاتھ بٹاتی ہیں جیسا کہ اناج کومحفوظ کرنا اور بیج کی صفائی اور انہیں علیحدہ کرنے کے کام خاص طورپر ان کے ذمہ ہوتے ہیں۔ ہماری تربیت سے خواتین کو اپنے گھر کی آمدنی اورذریعہ معاش بڑھانے میں مدد ملے گی۔

    اس ضمن میں ضلع شیخوپورہ میں پائلٹ پروجیکٹ کام کررہا ہے، FaCP ٹیم کسانوں کے ساتھ بھرپور انداز میں کام کررہی ہے اور انہیں ان کی کاشت سے متعلق لازمی معلومات فراہم کرررہی ہے تاکہ ان کی پیداوار میں اضافہ ہو۔مارچ کے مہینے میں فارمرز کنیکٹ ٹیم نے کٹائی اور کٹائی سے قبل ”بہترین کاشتکاری کے تجربات“ سے متعلق کسانوں کو آگہی فراہم کی۔ ٹیم نے کاشتکاروں کی زمینوں کا دورہ کرتے ہوئے فصلوں کی حالت کا جائزہ لیا اور کسانوں کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

    نئی، پہلے سے بہتر رہبر ویدر ایڈوائزری سروس کو بھی کسانوں نے بہت سراہا ہے۔ اس سے کسانوں کو بیجائی کے امور میں بہت مدد حاصل ہوئی ہے۔ ہم کسانوں کواینگرو ویئر ہاؤسز سے کھاد کی براہ راست فراہمی اوررجسٹرڈ کسانوں کو ڈیلر کی قیمت پر دھان کے بیج کی بکنگ کے ذریعے مزید معاونت فراہم کررہے ہیں۔ایک مختصر سی مدت میں ہم نے حوصلہ افزا نتائج حاصل کئے ہیں اور آنے والے سالوں میں مزید سنگ میل عبور کرنے کے لیے پر امید ہیں۔