menu close
    press releases
    March 16, 2020

    اینگرو کی جانب سے کورونا وائرس پر اپڈیٹ

    کراچی 12مارچ: اینگرو کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق ان تمام ملازمین کے کرونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے ہیں جو کو کورونا وائرس (COVID-19)سے متاثرہ اینگرو کے واحد ملازم ساتھ رابطے میں تھے۔ ٹیسٹ کے نتائج میں ان سبھی ملازمین کے (COVID-19)منفی آئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل طور پر صحت مند قراد دے دیا ہے۔

    اعلامیئے میں مزید کہا گیا ہے کہ اینگروکا وہ ملازم جو کورونا وائرس کا شکار ہوا تھا اور ایک مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج ہے اوردن بدن صحت یاب ہورہا ہے۔

    اینگرو کی ٹیم ڈاکٹروں اور اور اس کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے۔کمپنی نے ایک پھر واضع کیا ہے کہ ہاربر فرنٹ پر واقع کمپنی کے تمام دفاتر پیر 16مارچ کو دوبارہ کھول دیئے جائیں گے اس دوران تمام ملازمین گھروں سے ہی اپنے دفتری معاملات جاری رکھیں گے۔