menu close
    press releases
    May 21, 2020

    ٹیلی میڈیسن کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کیلئے اینگرو اور صحت کہانی کے مابین اشتراک

    اینگرو فرٹیلائزر نے صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے نامور اداے صحت کہانی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت کرونا وائرس کی وباء کے دوران ٹیلی میڈیسن کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دینے کیلئے کمپنی صحت کہانی کے وسیع ٹیلی نیٹ ورک کو استعمال کرسکے گی۔اینگروفرٹیلائزر اور صحت کہانی کے مابین یہ اشتراک اینگرو کارپوریشن کے چیئر مین حسین داؤد کے اس عزم کا اظہار ہے جس کے تحت انہوں نے چند روز پیشترکرونا وائرس کے خلاف جنگ کیلئے خدمات اور کیش کی صورت میں ایک ارب روپے کی امداد کا اعلان کیا تھا۔

    اس معاہدے کے تحت اینگروصحت کہانی کی ٹیلی میڈیسن ایپ میں مزید 100ڈاکٹروں کو شامل کرکے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں صحت کے حوالے سے ورچوئل مشاورت کو آسان بنایا جاسکے۔،معاہدے سے طبی مشاورت کیلئے جسمانی رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے عام افراد اور طبی عملے میں Covid-19کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

    اس موقع پر اینگرو کے صدر اور سی ای او غیاث خان نے کہا کہ Covid-19سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ پاکستان میں سستی اور قابلِ اعتماد صحت کی سہولیات کے مسائل کو فوری طور پر حل ہونا چاہیئے۔یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمارے ملک کی 50فیصد سے زائد آبادی کو بنیاد صحت کی سہولیا ت میسر نہیں ہیں۔اسی لیئے صحت کہانی کے ذریعے ہماری شراکت داری کا مقصد ٹیکنالوجی اور جدت کے ذریعے صحت کی بنیادی سہولیات تک رسائی کو ہر ایک کیلئے ممکن بنایا جاسکے گا۔

    اینگرو فرٹیلائیزر کے سی ای او نادر قریشی نے کہا کہ پچھلے 54سالوں میں اینگرو نے ملک کے دیہی علاقوں میں معاشرتی ترقی کے مخلتف اقدامات کو سپورٹ فراہم کی ہے۔ صحت کہانی کے ساتھ ہماری شراکت داری اس سمت میں ایک اور قدم ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس کے ذریعے دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات تک رسائی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں یہ ڈیجیٹل سہولت متعارف کرواکر ہم کوشش کررہے ہیں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرسکیں اور آس پاس کی علاقے میں ہر ایک کی بہتر صحت کو یقینی بنائیں۔

    اس موقع پر صحت کہانی کی سی ای او ڈاکٹر سارہ سعید نے کہا کہ لاک ڈاؤن اورکرونا وائرس کی وباء کے دوران صحت کہانی کی ٹیلی میڈیسن ایپ اور ای۔کلینک کے استعمال میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ ہم اینگرو کے ساتھ اس شراک داری کے بارے میں بہت پرجوش ہیں کیونکہ اس سے پاکستان کے سب سے غریب طبقے تک صحت کی معیاری سہولیات پہنچانے کے ہمارے مشن کو مزید تقویت ملے گی۔

    اس سے پہلے صحت کے شعبے کو مدد فراہم کرنے کی غرض سے اینگرو فرٹیلائزرسندھ کے دیہی علاقوں میں کرونا وائرس کی مفت جانچ کیلئے انڈس ہسپتال کے ساتھ تعاون کرچکی ہے۔

    واضح رہے کہ اینگرو کے چیئر مین حسین داؤداور داؤد ہرکولیس گروپ وائرس کے خلاف بیماری کی روک تھام، جانچ اور تشخیص،اس وبا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی حفاطت، مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کی فراہم کی جانے سہولیات کو یقینی بنانا اورمعاشرے کے سب مستحق افراد تک ضروریاتِ زندگی کی فراہمی کو یقینی بنانے جیسے محاذوں پرتندہی سے کام کررہے ہیں۔

    For more information, please contact:

    Aman Ul Haque | Head of Marketing & Corporate Communications | Engro Corporation Limited | 0302-8297059 | ahaque@engro.com

    Ramsha Hashmi | Digital Marketing Specialist | Sehat Kahani | 0332-82218227 | ramsha@sehatkahani.com