menu close
    press releases
    March 17, 2020

    اینگرو کی وضاحت

    کراچی: اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز نے اپنے وضاحتی بیان میں کہاہے کہ پورٹ قاسم پرواقع کمپنی کے پلانٹ میں صبح 10بجے پائپ لائن سے کلورین گیس کے اخراج کا ایک واقع پیش آیا تھا۔ اپنے ملازمین اور قریبی آبادی کی حفاظت کمپنی کی اوّلین ترجیح ہے۔ کمپنی کے اسٹاف نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے جائے وقوعہ کا معلوم کرکے فوری اس کی مرمّت کا کام شروع کردیا جس کی وجہ سے صورتِ حال کو فوراً کنٹرول کرتے ہوے لیکج کو ختم کردیا گیا۔اس موقع پر متاثرہ افراد کوفوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تمام متاثرہ افراد کو چیک اپ اور ابتدائی طبی امداد کے بعد ہستپال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ کسی بھی فرد کے بے ہوش، زخمی ہونے یا موت واقع ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

    حادثے کی وجہ سے احتیاطی طورپر پلانٹ کے متاثرہ علاقے کو آف لائن کردیا گیا ہے۔جبکہ اینگرو سیفٹی ٹیم کی جانچ پڑتال اور تحقیقات کے بعد ملازمین کو پلانٹ میں داخلے اور کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    اس واقع کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات فراہم کردی جائیں گی۔

    For more information, please contact:

    Muhammad Waqas | Manager Public Relations, Engro Corporation | 0335-3035032 | muhwaqas@engro.com