menu close
    press releases
    March 17, 2020

    اینگرو نے یو این جی سی سسٹینبلٹی ایوارڈ UNGC Sustainability Award جیت لیا

    کراچی: اینگرو کارپوریشن کوUNGC اصولوں اور پائیدار ترقیاتی اہداف کو فروغ دینے کے اعتراف میں لارج نیشنل کیٹگری میں مسلسل دوسرے سال اقوامِ متحدہ کےUN Global Compact Business Sustainabilityایوارڈ 2019سے نوازاگیا ہے۔

    اینگرو کو یہ ایوارڈ گلوبل کمپیکٹ نیٹ ورک پاکستان کے زیرِ اہتمام بزنس سسٹینبلٹی موٹ اینڈ لیونگ گلوبل کمپیکٹ بیسٹ پریکٹسزسٹینبلٹی ایوارڈتقریب میں دیا گیا۔ یہ ایوارڈ گورننس، انسانی حقوق، مزدور حقوق، ماحولیات اور انسدادِ بدعنوانی کے شعبوں میں یو این جی سی کے اصولوں پرعمل پیرا ہونے کے اینگرو کے مسلسل عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

    اینگرو کارپوریشن نے اپنے سی ایس آر ادارے اینگرو فاؤنڈیشن کے ذریعے اپنے کاروبار کے علاقوں میں کم آمدنی والے افراد کیلئے کاروباری ماڈل کا ایک جامع طریقہ اپنایاہے۔ اس جامع ماڈل سے معاشرے کے پسماندہ افراد کو کاروباری شراکت کے طورپر تیارکرکے انہیں اینگروکی کاروباری چین میں بطور دکاندار، صارفین اور ملازمین روزگار فراہم کیا جاتاہے۔ اس کے علاوہ اینگرو فاؤنڈیشن کی اسٹریٹجک کمیونٹی سرمایہ کاری ملک بھر میں پسماندہ طبقے کو معیاری تعلیم، صحت اور معاش کی فراہمی کیلئے مختص ہے۔

    ایوارڈ ملنے پر اینگرو فاؤنڈیشن کے سربراہ فواد سومرو نے کہاکہ مسلسل دوسرے سال یواین جی سی ایوارڈ ملنا اینگرو کیلئے اعزاز ہے۔ کمپنی یواین جی سی کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکرمعاشرتی اور معاشی ثمرات کے ذریعے خوشحال پاکستان کیلئے پر عزم ہے۔