menu close
    press releases
    June 02, 2020

    اینگرو کی جانب سے فرنٹ لائن طبی عملے کیلئے 100ملین روپے مالیت کے حفاظتی طبی آلات کا عطیہ

    اینگرو کے سماجی سرمایہ کاری کے ونگ نے فرنٹ لائن طبی عملے اور ڈاکٹررز کیلے100ملین روپے مالیت کے 459,000حفاظتی آلات(پی پی ای) عطیہ کرنے کا کا م شروع کردیا ہے۔ یہ عطیہ اینگرو کارپوریشن کے چیئر مین حسین داؤد کے اس عزم کا اظہار ہے جس کے تحت انہوں نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ کیلئے خدمات اور کیش کی صورت میں ایک ارب روپے کی امداد کا اعلان کیا تھا۔

    اس منصوبے کے پہلے حصے میں کمپنی پہلے ہی بیس ملین روپے مالیت کے 104,000حفاظتی سامان کراچی، تھر، ملتان، لاہور،گجرات، رحیم یار خان،مظفرگڑھ،کوئٹہ اور مردان کے 12ہسپتالوں کوعطیہ کرچکی ہے۔عطیہ کردہ حفاظتی سامان میں چہرے کے ماسک، حفاظتی لباس، چہرکے کی ڈھالیں، سرجیکل دستانے اور انٹوبیشن باکس شامل ہیں۔

    اس منصوبے کیلئے اینگرو، نیشنل ڈیزاسٹرمنجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ مختصر طبی فراہمی، کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں اورطبی اداروں کی نشاندہی کی جاسکے جن کو Covid-19سے نبٹنے کی فوری ضرورت ہے۔

    اس موقع پراینگرو کے صدر اور سی ای ا وغیاث خان نے کہا کہ ہیلتھ کیئر پریکٹنشنرز اور دیگر کلیدی فرنٹ لائن طبی عملہ ہمارے اصل ہیرو اور قومی اثاثہ ہیں جن کی حفاظت اور اس وباء کے دوران بغیر کسی روک ٹوک کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے کے قابل بنانے کی ضرورت ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 1900سے زائد فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر فراہم کرنے والااسٹاف اپنے فرائض کی بجا آوری کے دوران کرونا وائرس کا شکار ہوچکاہے۔ہمیں امید ہے کہ ہماری اس امداد سے کروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرتے ہوئے طبی عملہ خود کو زہادہ محفوظ محسوس کرسکے گا۔ انہوں نے پی پی ای کی تقسیم کیلئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی جانب سے جاری حمایت، قریبی کوآرڈینیشن اور مدد کو سراہا۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ طبی عملے کی جاب کی نوعیت ایسی ہے کہ ان میں کرونا سے متاثر ہونے کا خطرہ سب سے زیادہ ہے۔ اگر وہ اس سے متاثر ہو جاتے ہیں تو صحت کے پورے نظام پر دباؤ بڑھ جائے گااور Covid-19کے خلاف پاکستان کی جنگ کو بری طرح متاثر کرے گا۔اس لئے ہم ان پی پی ای کے عطیہ پر اینگرو کے نہایت مشکور ہیں جو ہمارے طبی عملے کی حفاظت کرے گی اور ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکے گی۔

    واضح رہے اینگرو کے چیئر مین حسین داؤداور داؤد ہرکولیس گروپ وائرس کے خلاف بیماری کی روک تھام، جانچ اور تشخیص،اس وبا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی حفاطت، مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کی فراہم کی جانے سہولیات کو یقینی بنانا اورمعاشرے کے سب مستحق افراد تک ضروریاتِ زندگی کی فراہمی کو یقینی بنانے جیسے محاذوں پرتندہی سے کام کررہے ہیں۔

    For more information, please contact:

    Aman Ul Haque | Head of Marketing & Corporate Communications | Engro Corporation Limited | 0302-8297059 | ahaque@engro.com