menu close
    press releases
    April 24, 2020

    پاکستان سے غربت کے خاتمے، سے متعلق اقدامات کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے اینگر وفاؤنڈیشن اور بل اینڈ ملینڈاگیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ!

    کراچی:ملک میں سوشل سیکٹر میں کام کرنے والی اینگرو کارپوریشن کی ذیلی کمپنی اینگرو فاؤنڈیشن نے معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقات کی خوشحالی کیلئے بل اینڈ ملینڈاگیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ 3سالہ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

    اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے کرونا وائرس  لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہونے والے ملک کے مستحق افرادکو مدد فراہم کرنے کی غرض سے حکومت کے غربت کے خاتمے کے پروگرام کوبھی سپورٹ کریں گے۔

    اینگرو فاؤنڈیشن، داؤد فاؤنڈیشن اور اس سے وابستہ مخیر اداروں کی نمائندگی کرے گی جبکہ دونوں ادارے باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں جیسے زراعت، مالیاتی شمولیت، خواتین کو بااختیار بنانے، غذائیت اور ماؤں اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں کا بھی جائزہ لیں گے۔ پروگرام کیلئے مخصوص تعاون کے علاوہ دونوں ادارے گرانٹ میکنگ سے متعلق تجربات سے بھی استفادہ کریں گے جس میں حکمتِ عملی تیار کرنا، گرانٹ پر عمل درآمد اور آپریشنل سپورٹ شامل ہیں۔

    معاہدے پر اینگرو کارپوریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اور اینگرو فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی غیا ث خان اور بل اینڈ ملینڈاگیٹس فاؤنڈیشن گلوبل ڈیولپمنٹ کے صدر ڈاکٹر کرس ایلاس نے دستخط کئے۔

    اس موقع پر اینگرو کارپوریشن کے چیئرمین حسین داؤد نے کہاکہ مجھے اینگرو فاؤنڈیشن اور بل اینڈ ملینڈاگیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ ہماری شراکت داری انسانی وقار، احترام اور اساطیت کی مشترکہ اقدار پر مبنی ہے۔ میں بل اینڈ ملینڈاگیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کے مستحق افراد کو دی جانے والی امداد پر دل کی گہرائیوں سے ان کو سراہتاہوں۔

    اس موقع پر اینگرو کارپوریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر غیاث خان نے کہاکہ پاکستان کو اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے نئی شراکت داری قائم کرنے اور تمام شعبوں کے وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ ہم بل اینڈ ملینڈاگیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر مسائل کے طویل المدّتی حل کیلئے پرجوش ہیں جو ملک کو درپیش معاشرتی و سماجی چیلنجوں سے نمٹنے اور کمیونٹی میں پائیدار تاثر چھوڑنے میں ہماری مدد کریں گے۔

    یہ تعاون بل اینڈ ملینڈاگیٹس فاؤنڈیشن کے پاکستان میں ایک دہائی سے زائد جاری کام کو مزیدآگے بڑھائے گا جو 2019احساس پروگرام کو پہلے ہی مدد فراہم کررہی ہے۔ فاؤنڈیشن کے دیگر پروگراموں میں پولیو کے خاتمے، مالیاتی شمولیت،حفاظتی ٹیکوں، ٹائیفائیڈ کنٹرول، زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی صحت کی دیکھ بھال سمیت متعدد مشترکہ ترجیحات جیسے پروگرامز شامل ہیں۔ پولیو کا خاتمہ فاؤنڈیشن اور حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔پاکستان ان 2ممالک میں شامل ہے جو اب بھی پولیو سے متاثر ہیں۔

    For more information, please contact:

    Aman Ul Haque | | Head of Marketing & Corporate Communications | Engro Corporation Limited |
    0302-8297059 | ahaque@engro.com