اینگرو فرٹیلائزر نے حکومت کے جی آئی ڈی سی میں کمی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کا فائدہ براہِ راست کسانوں کا پہچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامئے میں کمپنی نے یوریا کی قیمتوں میں 160روپے فی بیگ کمی کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔
واضح رہے کہ مختلف کمپنیوں پر جی آئی ڈی سی میں کمی کے مختلف اثرات ہوتے ہیں۔ اینگرو فرٹیلائز ر نے یوریا کی قیمتوں میں 160روپے فی بیگ کمی کرکے حکومتی فیصلے کا100 فیصد فائدہ کسانوں کو پہچانے کا فیصلہ کیاہے۔
اینگرو فرٹیلائزر 50 سالوں سے پاکستانی کاشتکاروں کی قابلِ بھروسہ شراکت دار ہے اور بہترزرعی معیشت کو فروغ دے کر ان کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے۔اپنی ماضی کی وابستگی کے تسلسل میں اینگرو فرٹیلائزر نے حکومتِ پاکستان کے کسان دوست فیصلے کی حمایت کیلئے یوریا کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
For more information, please contact:
Muhammad Waqas | Manager Public Relations, Engro Corporation | 0335-3035032 | muhwaqas@engro.com