menu close
    press releases
    April 16, 2020

    اینگرو فرٹیلائیزرزنے ڈہرکی میں قرنظینہ سینٹر قائم کردیا۔کمپنی کی جانب سے 1500راشن بیگز کی تقسیم

    کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے اینگروفرٹیلائزرز نے ڈہرکی کے مقامی افراد کو مدد فراہم کرنے کی غرض سے علاقے میں قائم اپنے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کو 60بستروں پر مشتمل قرنطینہ مرکز میں تبدیل کردیا۔ جس میں حکومت کی جانب سے وضع کردہ بین الاقوامی ضروری معیاری آپریٹنگ طریقہ کاروں پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔قرنطینہ مرکز کا قیام اور راشن کی تقسیم اینگرو فرٹیلائزرزکی عوامی مقامات پر جراثیم کش اسپرے اور مقامی افراد میں اس وباؤ کے خلاف بیداری کمپنی کی آگاہی مہم کا حصہ ہے جو پہلے ہی شروع کی جا چکی ہے۔

    ڈسٹرکٹ پبلک ہیلتھ آفیسرڈاکٹر الطاف اور ضلعی انتظامیہ جوکرونا وائرس کے حوالے سے بھرپور نگرانی کررہے ہیں اینگرو فرٹیلائزرز کے اس اقدام کو نہایت سراہا ہے۔

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر الطاف نے کہا کہ ہم اینگروفرٹیلائزرز جیسی ذمہ دار کمپنیوں کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اپنے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرکو قرنطینہ مرکز میں تبدیل کرکے کمپنی نے ایک بار پھر ڈہرکی برادری کی فلاح وبہبود کے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی صورتِ حال نمٹا جاسکے۔

    اس موقع پر کمپنی کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنررضوان نذیر کی موجودگی میں ڈہرکی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں مستحق فیملیز اور دیہاڑی پر کا م کرنے والوں میں 1500راشن بیگز بھی تقسیم کئے گئے۔ ہر راشن میں روزانہ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کھانے کی ضروری اشیاء موجود تھیں۔

    اس موقع پر اینگرو فرٹیلائزرز ڈہرکی پلانٹ کے جنرل منیجر ایڈمنسٹریشن عامر اسلم نے کہا کہ اینگرو اس کڑے وقت میں مقامی افراد کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایک ذمہ دار کمپنی کی حیثیت سے ہم شہر میں صحت کی بہتر نگہداشت، حفظانِ صحت اور صفائی ستھرائی کے فروغ میں ضلعی حکام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں تاکہ مقامی افراد کو کروناوائرس کے اثرات سے بچایا جا سکے۔