menu close
    press releases
    March 24, 2020

    قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور کسانوں کو سپورٹ کرنے کیلئے اینگرو فرٹیلائزر زنے کھاد کی قیمتوں میں مزید 240روپے کمی کردی

    کراچی: کورونا (COVID-19)وبائی مرض نہ صرف عالمی بلکہ ملکی معاشی خوشحالی کیلئے بھی ایک چیلنج ہے۔ ملک کی ذمہ دار کمپنیوں میں سے ایک اینگرو فرٹیلائزرز قوم خاص طورپر زراعت پر اس وبائی مرض کے منفی اثرات کے خاتمے کیلئے پُر عزم ہے۔ یاد رہے کہ زراعت کا شعبہ ملک میں روزگار کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی نے کھاد کی بوری کی قیمت میں مزید 240روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس مزید کمی کے نتیجے میں سال کے آغاز سے کمپنی نے مجموعی طورپر 400روپے فی بوری قیمت کم کردی ہے۔

    کورونا (COVID-19)کے پھیلنے سے ملکی کسانوں کوبڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس مشکل وقت میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور زراعت کے شعبے کی پائیداری کو ترجیح دینے کیلئے اینگرو فرٹیلائزرزپاکستانی عوام اور حکومت کے شانہ بشانہ ہے۔ اسی لیے کمپنی نے اس مشکل وقت میں کسانوں کومدد فراہم کرنے کیلئے کھاد کی قیمتوں میں مزید کمی کی ہے۔

    اس سال کے شروع میں اینگرو فرٹیلائزرزکھاد کی قیمتوں میں 160روپے فی بیگ کمی کے ذریعے کسانوں کو جی آئی ڈی سی کا مکمل فائدہ پہنچانے والی پہلی کمپنی تھی۔ قیمت میں اس کمی کے ساتھ انڈسٹری کے دیگر پلیئرز کے مقابلے میں کمپنی کو ملنے والی گیس مکس کے باوجود اینگروفرٹیلائزرز نے جی آئی ڈی سی میں کمی کا مکمل فائدہ کسانوں کو پہنچایا ہے۔ اس اضافی 240روپے فی بیگ کمی کے بعد اینگرو فرٹیلائزرز کی کھاد تقریباً 1600روپے فی بیگ دستیاب ہوگی۔

    گزشتہ 50سالوں سے زائد عرصے سے اینگرو فرٹیلائزرزپاکستان کے کسانوں کا قابلِ اعتماد ساتھی ہے اور مقامی طورپر تیار کردہ سستی کھاد کی دستیابی کو یقینی بناتی ہے۔

    For more information, please contact:

    Muhammad Waqas | Manager Public Relations, Engro Corporation | 0335-3035032 | muhwaqas@engro.com