menu close
    press releases
    September 08, 2020

    اینگرو فرٹیلائزرز اور ایم سی بی بینک نے مشترکہ طور پر پاکستان میں پہلا الیکٹرانک بینک گارنٹی سلوشن متعا

    کراچی: اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ اور ایم سی بی بینک نے مالیاتی مصنوعات کی ڈیجیٹائزیشن میں تیزی لانے کیلئے شراکت داری کرنے کا اعلان کیا ہے اوربینک گارنٹیز (Bank Guarantees)کیلئے پاکستان میں پہلی دفعہ الیکٹرانک سلوشن متعارف کرادیا ہے۔ کووِڈ(COVID-19)کے نتیجے میں کاروباری اداروں نے بالمشافہ میٹنگز کے بجائے ورچوئل آپریشنز کو ترجیح دی ہے اور Covid-19کے اثرات کو مدِّنظر رکھتے ہوئے اینگرو فرٹیلائزرز نے الیکٹرانک بینک گارنٹی مینجمنٹ سلوشن تیار کرنے کیلئے ایم سی بی بینک کے ساتھ شراکت داری کی ہے جو ڈیجیٹلائزیشن اور کارپوریٹ خدمات کی فراہمی کو فروغ دے گی۔

    ایم سی بی بینک نے اینگرو فرٹیلائزرز کی کاروباری سرگرمیوں پر اثر انداز ہوئے بغیر معمولی قیمت پرقانونی اور ریگولیٹری اصولوں کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے کمپنی کو ایک سوئفٹ بیس میکانزم فراہم کرنے کیلئے محسن طیبلی اینڈ کمپنی کے ساتھ مشاورت کی ہے۔ اس کے علاوہ یہ سلوشن جعلی بینک گارنٹیوں کے خطرے کوکم کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا جس کے حوالے سے پاکستانی بینکنگ انڈسٹری میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔

    یہ سسٹم جوفی الوقت صرف اینگرو فرٹیلائزرز کے لئے آپریشنل ہے مستقبل میں ایم سی بی بینک کے تمام کلائنٹس کیلئے بھی دستیاب ہوگا۔ بیشتر کارپوریشنز کے موجودہ کریڈٹ سیلز ماڈل کو دیکھتے ہوئے یہ پراڈکٹ مستقبل قریب میں مختلف صنعتوں کے وسیع صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کو سہولت فراہم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

    یہ پراجیکٹ اینگرو فرٹیلائزرز کے نیشنل کارپوریٹ پریکٹسزکو بہتر بنانے اور جدید سلوشنز کے ساتھ قیادت کرنے کے عزم کی عکاسی کرتاہے۔ واضح رہے کہ سال کے آغاز میں شاندار کارکردگی اور ترقی پسند مینجمنٹ پریکٹسز پر اینگرو فرٹیلائزرز کو مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا تھا۔

    اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر سالار قریشی اور ایم سی بی بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران مقبول نے مشترکہ بیان میں ضرورت پر مبنی مالیاتی سلوشن کیلئے آئیڈیا اورپراڈکٹ تیار کرنے پر دونوں کمپنیوں کی مشترکہ ٹیم کی صلاحیتوں پر فخر کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو سراہاہے۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ اس سلوشن سے ملک میں اب بینک گارنٹیز کے نظام میں تبدیلی آئے گی۔ اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف فنانشل آفیسر عمران احمد نے کہاکہ پہلے الیکٹرانک بینک گارنٹیز کو ڈیزائن کرنا ایک مشکل کام تھا لیکن دونوں کمپنیوں کی ٹیمیں محنت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اس سلوشن کو تیار کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔