menu close
    press releases
    June 04, 2020

    اینگرو کی جانب سے شوکت خام میموریل ہاسپٹل کیلئے امدادبڑھانے کا اعلان

    اینگرو کی جانب سے دی جانے والی امداد کو 40ملین تک بڑھایا جائے گا۔امداد کو پنجاب کے دیہی علاقوں میں کروناوائرس کی جانچ کی صلاحیت بڑھانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

    اینگرو کارپوریشن کی ذیلی کمپنی اینگروفاؤنڈیشن نے شوکت خام میموریل کینسرہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کوجنوبی پنجاب میں Covid-19کی ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھانے کیلئے دی جانے والی مالی امدادکو 40ملین تک بڑھانے کا اعلان کردیا ہے جس سے صحت کے شعبے میں اس وبائی بیماری سے نمٹنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کو تقویت ملے گی۔واضح رہے کہ یہ امداد اینگرو کارپوریشن کے چیئرمین حسین داؤد کے اس عہد کا حصہ ہے جس کے تحت انہوں نے کرونا کے خلاف لڑنے کیلئے ایک ارب روپے کی مالی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    اس امداد کے پہلے حصے میں جنوبی پنجاب مفت اسکریننگ پروگرام کے تحت اینگرونے جنوبی پنجاب کے علاقوں میں کرونا کی جانچ کیلئے شوکت خانم میموریل کینسرہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کے موجودہ لیبارٹری نیٹ ورک کے زیرِ انتظام مستحق مریضوں کو کرونا کی مفت جانچ کیلئے دو کروڑ روپے کی مالی مدد فراہم کی تھی۔اس اقدام کے تحت ابتدائی طور پرملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑہ، بہاولپور اور بہارول نگر میں 2400مریضوں کے مفت کرونا ٹیسٹ کئے گئے۔ مثبت آنے مریضوں کو فوری طبی امداد حاصل کرنے سمیت حکومتی تجویز کردہ پروٹوکولزپر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

    امداد کے دوسرے حصے میں اینگروکی جانب سے دی جانے والی اضافی 40ملین کی امداد کو شوکت خام میموریل کینسرہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹرکے موجودہ لیبارٹری نیٹ ورک کے زیرِ انتظام کرونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مزید4700 مستحق مریضوں کی مفت کرونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

    اینگرو کارپوریشن کے صدر اور سی ای او غیاث خان نے کہا کہ ہم Covid-19ٹیسٹ مہم کے پہلے مرحلے کے کامیاب نتائج کے بنیاد پرشوکت خام میموریل کینسرہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹراپنے شراکت داری میں اضافے پر خوش ہیں۔اس وبائی بیماری سے لڑنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ ہم اس کی ابتدائی جانچ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے اور مثبت آنے والے مریضوں کو Isolateکرنے کیلئے اپنے کوششوں کو وقف کردیں۔شوکت خام ہسپتال کے ساتھ ہماری شراکت داری میں اضافے سے مقامی آبادی کو بہت فائدہ پہنچے گا اور انشاء اللہ اس وبائی بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔

    اس موقع پرشوکت خام میموریل کینسرہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹرکے ایکٹنگ سی ای او ڈاکٹر محمد عاصم یوسف نے کہا کہ پنجاب کرونا وائرس کے مریضوں میں تعداد کے لحاظ سے ملک میں دوسرے نمبر پرہے۔ ہمیں پاکستان میں Covid-19کی جانچ کی شرح کو بہتر بنانے کے عمل میں اینگروفاؤنڈیشن کے بطورشریک حصہ دارشامل ہونے پرخوشی محسوس ہورہی ہے۔مجھے امید ہے کہ اس شراکت داری سے جنوبی پنجاب میں کرونا وائرس جیسے وبائی مرض سے موثر انداز سے لڑنے اور اس پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

    واضح رہے کہ اینگرو کے چیئر مین حسین داؤداور داؤد ہرکولیس گروپ وائرس کے خلاف بیماری کی روک تھام، جانچ اور تشخیص،اس وبا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی حفاطت، مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کی فراہم کی جانے سہولیات کو یقینی بنانا اورمعاشرے کے سب مستحق افراد تک ضروریاتِ زندگی کی فراہمی کو یقینی بنانے جیسے محاذوں پرتندہی سے کام کررہے ہیں۔

    For more information, please contact:

    Aman Ul Haque | Head of Marketing & Corporate Communications | Engro Corporation Limited | 0302-8297059 | ahaque@engro.com

    Shamikh Ahmed | Sr. Manager Marketing & Communications | Engro Energy Limited |
    0302-8275133 | s.ahmed@engro.com

    Syed Urooj Zafar |Manager Media & PR | Shaukat Khanum Memorial Cancer Hospital and Research Centre| 0300-8476749 | uroojzafar@skm.org.pk