menu close
    press releases
    March 17, 2020

    اینگرو نے سب سے زیادہ جی ڈی آئی بی (GDIB)ایوارڈزجیت لئے

    کراچی: ایچ آر میٹرکس کی جانب سے منعقد کئے گئے ڈائیورسٹی حب پاکستان جی ڈی آئی بی2020(GDIB)میں اینگرو کارپوریشن کی 2ذیلی کمپنیوں اینگرو فرٹیلائزراور اینگرو انرجی نے 8 ایوارڈز اپنے نام کرلیئے۔

    اس تقریب میں اینگرو فرٹیلائزر نے سب سے زیادہ6 ایوارڈز حاصل کئے،کمپنی نے ڈائیورژن اور انکلوژن میں حکمتِ عملی، لیڈرشپ واحتساب اور جاب ڈیزائن ومعاوضہ کے زمرے میں 3 ایوارڈز اوربھرتی و ترقی، فوائد اور ورک لائف بیلنس اور اپنے اقدامات میں تشخیص و پیمائش کے زمرے میں 3 ایوارڈز حاصل کئے۔

    اینگرو انرجی نے ڈی اینڈ آئی لرننگ اینڈ ایجوکیشن اینڈ کمیونٹی، گورنمنٹ ریلیشن اور سماجی ذمہ داری کے زمرے میں بہترین طرزِ عمل پر 2 ایوارڈز حاصل کئے۔یہ ایوارڈز جی ڈی آئی بی کے معیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طبقاتی کوششوں اور اقدامات کے ذریعہ تنظیمی پالیسیوں میں جداگانہ طرز ِ عمل اور شمولیت اختیار کرنے کی اینگرو انرجی کی بہترین کاوشوں کا مظہر ہیں۔

    کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں اسٹیٹ بینک کی سابق گورنرشمشاد اختر اور امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبراسٹین کی جانب سے جیتنے والوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ایوارڈز کیلئے پانچ رکنی کمیٹی نے ایوارڈ جمع کرانے کا جائزہ لینے کے بعد19 کمپنیوں کو فاتح قرار دیا۔

    اس موقع پر اینگرو کارپوریشن کے صدر غیاث خان نے کہا کہ جداگانہ طریقوں اور شمولیت نے ہمارے کاروبار کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شمولیت کے کلچر کو پروان چڑھا کر، لچکدارعمل اور نظام کے نفاذ اور کمیونٹی شراکت داری کے ذریعے ہم اینگرو کی توانائیوں میں اضافہ کرتے رہیں گے۔