menu close
    press releases
    February 16, 2021

    .فصلوں کی حفاظت اور پیداوار میں اضافہ کیلئے بی اے ایس ایف اور اینگرو فرٹیلائزرز کے درمیان معاہدہ

    کراچی 15فروری 2021:بی اے ایس ایف اور اینگرو فرٹیلائززنے پاکستان میں بی اے ایس ایف کی کیڑے مار دوا سیفینا متعارف کروانے کیلئے اسٹریٹیجک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت ملک کے کسانوں کو ان کی فصلوں کو کیڑوں سے بہتر طو ر پر بچانے اور فصلوں کی پیداوار کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے گی۔

    کمپنی سے جاری اعلامئے کے مطابق قدرتی اجزاء سے تیار کردہ سیفینا TM ایک جدید کیڑے مار دوا ہے جو پاکستان میں مختلف فصلوں جیسے کپاس اور سبزیوں پر کیڑوں کے خاتمے کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے۔ سیفینارس چوسنے والے کیڑے جیسے سفید مکھی اور اس کے بچے، سبز تیلے اور کالا تیلے سے حفاظت کیلئے موئثر ہے۔ واضح رہے کہ یہ کیڑے کپاس اور سبزیوں کی فصلوں کیلئے ایک بڑا خطرہ ہیں۔سیفینا بی اے ایس ایف کے نئے جدید تحقیقی اجزاء Inscalisسے بنی اعلیٰ افادیت والی دوا ہے جوکسانوں کو پیسٹ مینجمنٹ پروگرام کے تحت کیڑوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک نیا طاقتور ٹول فراہم کرتی ہے۔

    اس موقع پر اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادرسالار قریشی نے کہا کہ ہم بی اے ایس ایف جیسی عالمی شہرت یافتہ کمپنی کے ساتھ شراکت داری پر نہایت خوش ہیں جو ملک کی زرعی زمین کی تزئین کو تبدیل کرنے اور کاشتکاروں کی ترقی میں مدد فراہم کرنے کے ہمارے وژن میں شریک ہیں۔ پاکستان میں کپاس اور سبزیوں کی فصلوں کو کیڑوں سے شدید خطرات لاحق ہیں جس سے زرعی پیداوار میں قومی غذائی تحفظ کے خدشات ہیں۔ بی اے ایس ایف کی منفرد کیمسٹری کے ساتھ ہم اپنے تجربے اور صنعتی بصیرت کے ذریعے فصلوں کے تحفظ کا حل فراہم کرنے اور کاشتکاروں کو پیداوار اور آمدنی بڑھانے میں مدد فراہم کریں گے۔

    اس موقع پر بی اے ایس ایف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر فیصل اختر نے کہا کہ بی اے ایس ایف پاکستانی کسانوں او ر زراعت کے شعبے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے، صحت مند اعلیٰ معیار کی فصلوں کو محفوظ اور منافع بخش بنانے میں مدد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ Sefinaجیسی اعلیٰ معیار کی دوا کاشتکاروں کو زیادہ موئثر انداز میں بہتر پیداوار حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ اینگرو پاکستان میں اس ٹیکنالوجی کو لانے میں ہماری مدد فراہم کرنے کیلئے بہترین شراکت دار ہے۔

    بی اے ایس ایف 50سالوں سے پاکستان میں موجود ہے۔ بی اے ایس ایف پاکستان کے اہم کاروباری شعبوں میں جدید سلوشنز کی پیش کش کرتی ہے۔ پاکستان میں بی اے ایس ایف کے کراچی اور لاہور میں دفاتر ہیں۔ بی اے ایس ایف پاکستان کے بارے میں مزید جاننے کیلئے وزٹ کریں www.basf.com/pk.