menu close
    press releases
    April 07, 2021

    ارگنیو رکایچ ویانڈٹیئ یک آلشیف میٹ ااپسرسن نب ئگی

    ملک کی معروف کمپنی اینگرو کارپوریشن کراچی کی مقامی فٹ بال ٹیم کراچی یونائیٹڈ(KU)کی باضابطہ اسپانسر بن گئی ہے۔اینگرو کا یہ اقدام نچلی سطح پر کھیلوں کے ذریعے ملک کے با صلاحیت نوجوانوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں مدد فراہم کرے گا۔

    بطور آفیشل اسپانسر اینگرو کارپوریشن ملک میں فٹ بال کے فروغ کے ذریعے بڑے ٹورنامنٹس میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے کراچی یونائیٹڈ کی کوششوں میں معاونت فراہم کرے گی۔ کمپنی سے جاری اعلامیئے کے مطابق یہ تعاون شہر کے اندرونی مقامات پر کے یو کے آؤٹ ریج پروگراموں کے علاوہ کے یونائیڈڈکے 11ایکسیلینس مراکز کو بھی فروغ دے گا، جو ایک ہزار سے زائد کھلاڑیوں کو فٹ بال کی مفت کوچنگ،تعلیم اور صحت سے متعلق مدد فراہم کرتے ہیں۔

    اس اسپانسر شپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اینگرو کارپوریشن کے صدر اورچیف ایگزیکٹوآفیسر غیاث خان نے کہا کہ اینگرو کھیلوں کے فروغ میں ہمیشہ آگے رہا ہے کیونکہ ہم ملک میں انسانی ترقی کے اہداف کے حصول میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ ہمارا مشاہدہ ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے ملک کے نوجوان فٹ بال کے بارے میں کافی پرجوش ہیں اور اس کھیل میں مہارت حاصل کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ ہم کے یو کے ساتھ اس سفر کا حصہ بننے کیلئے پرجوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ کے یو کی ٹیم عالمی سطح پر ایک مضبوط تاثر پیدا کرنے کیلئے ملک میں فٹ بال کی ترقی پر اپنی توجہ مرکوز رکھے گی۔

    اس شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کراچی یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ علی عطا نے کہا کہ ہم ایک انتہائی باصلاحیت ٹیم کے ساتھ فٹ بال کی ترقی کے اس سفر کو آگے بڑھانے میں اینگرو کارپوریشن کے مشکور ہیں۔ ہمارا مقصد اس ٹیم کے ساتھ مختلف قومی اور بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت کرنا ہے اور یہ اسپانسر شپ ہمارے اس مقصد میں مدد گار ثابت ہوگی۔ ہم اپنے کمیونٹی پروگراموں میں بھی سرمایہ کاری رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس شراکت سے اُس محاذ پر بھی ہمیں مدد ملے گی۔ ہمیں یقین ہے کہ اینگرو کے قیادت کے بعد مزید کارپوریٹ ادارے کراچی یونائیٹڈ کی مدد اور فٹ بال کے فروغ کیلئے آگے آئیں گے۔

    دنیا بھر میں سرِ فہرست کلبوں کی طرز پر 1996میں تشکیل دیئے جانے والے، کراچی یونائیٹڈ کو فٹ بال میں مہارت کے حصول کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنے کے نقطہء نظر کے ساتھ قائم کیا گیا تھا۔ آج ملک کی بڑی ٖفٹ بال ٹیموں میں، کے یو مختلف شہروں کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی عمر، نسل یا پس منظر سے بالا تر ہو کر ان کا خیر مقدم کرکے فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے وقف ہے۔

    مرد اور خواتین کی ٹیم اور ایک اکیڈمی کے ساتھ ملک میں فٹ بال کے فروغ کیلئے کے یو کا اہم کردار رہا ہے۔خواتین کی ٹیم، جو پچھلے سال کی قومی خواتین چمپین شپ(NWC)میں رنر اپ تھی، اس سال جاری NWCمیں ٹاپ فیورٹ ہے۔کے یو مینز کی ٹیم نے پاکستان کی ٹاپ فٹ بال لیگ، پاکستان پریمیئر لیگ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے اور سال کے آخر میں جب یہ ٹورنامنٹ شروع ہوگا تو وہ پہلی بار اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ اکیڈمی نے چین میں ٹورنامنٹ اور قطر میں دو طرفہ اور سہ فریقی مقابلوں میں بھی کامیابی حاصل کی ہے، جس میں ترکی کے مشہورفینرباس کلب اور قطر ایسپائر اکیڈمی کی انڈر 11اورانڈر 12ٹیموں کے خلاف کامیابی بھی شامل ہے۔

    کے یو نے کراچی میں منعقدہ سالانہ کراچی یونائیٹڈ اسکول چیمپیئن شپ اور یوتھ پروگرامز کی میزبانی بھی کی ہے اور یہ شہر میں کئے جانے مختلف سماجی کاموں کابھی حصہ ہے۔