اپنے مختلف النوع اورکثیرشراکت داروں کیلئے اقدار کی تخلیق کو پیش نظر رکھتے ہوئے،اینگرو نے پچاس برسوں میں مختلف الاقسام کاروباری شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہے،جوکہ فرٹیلائزرز،فوڈز، کیمیکلز اور انرجی تک پھیلی ہوئی ہے۔ اینگرو قومی وسائل وذرائع کے استعمال کے ذریعے پاکستان کو درپیش توانائی بحران حل کرنے میں مدد فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے،مزید برآں اپنے کاشت کاروں کو درست آلات وسہولیات فراہم کرکے زراعت وخوراک کے شعبے کو مضبوط بنارہا ہے۔
اینگرو کو بخوبی ادرا ک ہے کہ کاروبار کی ترقی کیلئے سماجی خوشحالی ضروری ہے۔
لہٰذا اینگرو کے ہر نئے قدم اور منصوبے کی بنیاد مشترکہ کاروباری ترقی کےنظریئے پر استوار ہوتی ہے جس میں کاروباری کامیابی اور معاشرتی ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔آج ہم کسی بھی بزنس میں سرمایہ کاری کی شروعات کرتے ہیں تو اس میں پاکستان کے آنے والے کل کو بہتر بنانے کا جذبہ بنیادی پتھر کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہی وہ جذبہ ہے جو اینگرو کو ملک کے غیرآباد علاقوں میں جانے،آگے بڑھ کر پائیدار حل پیش کرنے، اورتوانائی،زراعت،کیمیکلز اور غذائی شعبوں میں مصنوعات فراہم کرنے والا سرکردہ ادارہ بننے میں ایندھن فراہم کرتا ہے۔
زرعی شعبے کی ترقی سے لے کر فوڈ ویلیو چین کو بہتر سے بہتر بنانے اورتوانائی مسائل کے پائیدار حل فراہم کرنے تک، پوری قوم کا معیارزندگی بہتر بنانے کیلئے اپنے پچھلے پچاس برسوں میں اینگرو نے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا ہے۔
فی حصص آمدنی
دسمبر 2019 تک
مارکیٹ سرمائے کا حجم
دسمبر 2019 تک
منافع منقسمہ
دسمبر 2019 تک
بعد ازادائیگی ٹیکس منافع
دسمبر 2019 تک
عالمی سوچ کا حامل ایسا پریمیر پاکستانی انٹرپرائز بنناجو اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کی قدر کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہو۔
آج کے بڑ ے مسائل کوعالمی مہارت اور جامع پلان کے ذریعے حل کرنے کے پیش نظر،پاکستان کے وسائل کو بروئے کار لانا۔