جی ای اور اینگرو کے درمیان صنعتی اتحاد

جی ای (NYSE: جی ای) اور اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ نے کل جی ای کے کرٹو ن ویل گلوبل لیڈر شپ انسٹی ٹیوٹ میں ایک اسٹریٹجک اتحاد شروع کیا جو اینگرو کو پاکستان اور خطے میں جی ای کے لئے ایک اہم ڈیجیٹل صنعتی شراکت دار بنائے گا۔
زراعت، کھاد، کھانے کی اشیاء، توانائی، کیمیائی اسٹوریج اور پیٹرو کیمیکل سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرنے والی اینگرو پاکستان کے معروف کاروباری اداروں میں سے ایک ہے۔
پہلے سے ہی ایک بڑا جی ای کسٹمر، اینگرو جی ای کے سلوشنز کی فروخت اور بجلی پیدا کرنے کی صنعت کے لئے جی ای پاور کے ڈیجیٹل حل کے نظام کے ساتھ انضمام کے بعد خود کو ایک ڈیجیٹل صنعتی پاور ہاؤس میں تبدیل کرے گی۔

اینگرواور جی ای مشترکہ طور پر جی ای کے پریڈکس * پلیٹ فارم کے لئے نئی سافٹ ویئر اپلیکیشنز متعارف کروائیں گے اور ان کمپنیوں تک رسائی حاصل کریں گے جو فی الحال جی ای کے ساتھ کاروبا ر نہیں کرتے جس میں اینگرو کو مہارت حاصل ہے۔
مشرقی وسطی اور افریقہ میں جی ای کی پاور سروسز کاروبار کے صدر اور سی ای او عزیز محمد نے کہا کہ “جی ای اوراینگرو پاکستان اور خطے میں تبدیلی کے حل کو لانے کا عزم رکھتے ہیں۔
“ہم اس اہم معاہدے کے تحت اینگرو کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط بنانے پر فخر ہے ہم اس معاہدے کے ذریعے اعلی درجے کے ڈیجیٹل صنعتی حل فراہم کریں گے جس سے کمپنیوں کے اثاثوں کی لائف سائیکل اور رئلابلیٹی بڑھے گی۔
الائنس کی ابتدائی توجہ پاکستان میں بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو جی ای ڈی ڈیجیٹل پاور پلانٹ کی مصنوعات اور سلوشنز فراہم کرنے پر ہوگی۔جی ای کے ساتھ تعاون میں اینگرو تازہ ترین کلاو?ڈ ٹیکنالوجیز حاصل کرے گا اورپاکستان کے پاور سیکٹر شعبے کو ایڈوانس سلوشنز حاصل کرنے میں مدد دے گا اور عالمی ڈیجیٹل پاور تبدیلی کا حصہ بن جائے گا جس کا تخمینہ 2025ء تک 1.3 ٹریلین ڈالرلگایا جاچکا ہے۔جی ای ڈی ڈیجیٹل پاور پلانٹ کے سلوشنز صنعتی مشینوں اور پراسسزسے جمع ہونے والے سینسر ڈیٹا کو قابل عمل انٹیلی جنس بنادیتا ہے۔یہ معلومات اثاثوں کی حالت،ڈاؤن ٹائم میں کمی کے ساتھ ساتھ کسٹمر کو ایک ایسی تصویر پیش کرتے ہیں جس پر کئے جانے والے فیصلوں کا اثر پلانٹ اور پاور کے پورے سسٹم پر کیسا پڑے گا یہ نوٹ کیا جاسکتاہے۔
نئے معاہدے کی رو سے،اینگرو کی ایپلی کیشنز ڈویلپمنٹ اور پیشہ ورانہ خدمات کی تنظیم، ان باکس بزنس ٹیکنالوجیز، صنعتوں کے لئے جی ای کے پریڈکس پلیٹ فارم پر نئے ایپلی کیشنز تیار کرے گی جس میں اینگرو کو گہری ڈومین مہارت حاصل ہے جیسے پیٹررو کیمیکل، کھاد اور کھانے کی پروسیسنگ۔GE پریڈکس کی بنیاد پر بننے والی ایپلی کیشنز کے لئے آالات اور تربیت فراہم کرے گی۔سی ای او اینگرو پاورجن قادرپور لمیٹڈ جہانگیر پراچہ نے کہا کہ “اینگرو تکنیکی پلیٹ فارم متعارف کرانے کے ذریعہ مقامی توانائی کے شعبے کی ترقی کے لئے عزم رکھتا ہے جو ہماری ڈومین مہارت کو بڑھا سکتا ہے۔جی ای کے ساتھ مل کر، اینگرو پاکستان میں صنعتی شراکت داروں کووسیع بنیاد پر اپنی اپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق ڈیجیٹل حل فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں ایک ہی ڈیجیٹل مسابقتی صنعت کو قائم کرنے میں مدد ملتی ہے ساتھ ساتھ پوری صنعت کی آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

 

جی ای پاکستان اور سینٹرل ایشیا کے صدر اور سی ای او سارم شیخ نے کہا کہ “جی ای 50 سے زیادہ سالوں سے پاکستان کی ترقی کی کہانی میں ایک اہم شراکت دار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو حل ملک اور دیگر خطوں میں متعارف کرایا جائے گا وہ پاکستان میں اینگرو کے زریعے تیار کیا جائے گا اس کے نتیجے میں ملک میں سافٹ ویئر کی برآمد کے نظام میں مزید ترقی ہوگی‘۔