menu close

    یوسف صدیقی

    چیف ایگزیکٹو آفیسر

    • اینگرو ووپاک اینڈ الیگی ٹرمینل لمیٹڈ

    جناب یوسف صدیقی نے اپریل 2020میں اینگرو ووپاک اور ایلنجی ٹرمینل لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرکے طورپر شمولیت اختیار کی ہے۔

    اس سے قبل وہ تیونس اور اردن میں شیل بزنسز کے ہیڈ کے طورپر کام انجام دیتے رہے ہیں۔یوسف توانائی کے شعبے کے ایگزیکٹیو ہیں اورشیل، Eniاور بی پی کے اپ اسٹریم، ڈاؤن اسٹریم اور رینیو ایبل انرجی کے منصوبہ جات کاتقریباً 24سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔جناب یوسف تیونس، اردن، عمان، نیدر لینڈز، ایران، اٹلی اور پاکستان میں مختلف نوعیت کے امور انجام دینے کے ساتھ عالمی کیریئر کے حامل ہیں۔اس کے ساتھ وہ سیفٹی، ٹیکنیکل، اسٹریٹجک اور کمرشل لیڈرشپ کے شاندار تجربہ کے ساتھ متبادل توانائی کے شعبے میں دنیا کے بڑے آپریٹرز اور انوویٹرز کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

    جناب یوسف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی لاہور سے پیٹرولیم انجینئرنگ میں انجینئرنگ کی ڈگری کے ساتھ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کراچی سے ایم بی اے کی ڈگری رکھتے ہیں۔وہ بی پی، شیل اور ای این آئی کی مختلف لیڈرشپ، پروڈکشن، کمرشل اور ایسٹ مینجمنٹ اکیڈمیز کے طالب علم بھی رہ چکے ہیں۔وہ تاریخ کے قاری ہونے کے ساتھ کیمپنگ، سوئمنگ اور واٹر اسپورٹس میں دلچسپی رکھنے کے ساتھ سیاحت کے شوقین ہیں۔