menu close

    شہزادہ داؤد

    • نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

    جناب شہزادہ داؤد نے 2003 میں اینگرو کارپوریشن کے بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔ شہزادہ داؤد داؤد ہرکولس کارپوریشن لمیٹڈکے بورڈ میں وائس چیئرمین، داؤد لارینس پور لمیٹڈ کے بورڈ میں ڈائریکٹر اور ان باکس بزنس ٹیکنالوجیز (ایک انٹرپرائز ڈیجیٹل سروس فرم) کے چیئرمین کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    داؤد فاؤنڈیشن کے تعلیمی ترقی کے اقدامات اور اینگرو کے پورے کاروباری حلقے میں افراد کی خوشحالی کے اینگرو فاؤنڈیشن کے اقدامات میں دونوں فاؤنڈیشنز کے ٹرسٹی کے طورپر کام کررہے ہیں۔ شہزادہ داؤد ایسے اجتماعی بزنس ماڈلز پر یقین رکھتے ہیں جو کم آمدنی والے افراد کی سماجی اور معاشی حالت کو بہتر کرنے کے ساتھ کاروباری مفادات میں اضافے کا باعث بنیں۔

    ماحول دوست توانائی والے مستقبل کے کوشاں، جناب داؤد کویہ بھی اعزا ز جاتا ہے کہ ان کی کوششوں سے ایک بڑی سولر اور اسٹوریج سلوشن کمپنی، ریون میں گروپ نے سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا۔

    جنا ب داؤد عالمی ایڈوائزری بورڈ، پرنسس ٹرسٹ انٹرنیشنل کے ممبر کے طورپر کام کررہے ہیں جس کے ذریعے وہ کامیابی کا موقع پانے والے ہر نوجوان کو اپنے نظریہ سے روشناس کراتے ہیں۔ وہ برٹش ایشین ٹرسٹ کے فاؤنڈرز سرکل میں بھی شامل ہیں۔

    جناب شہزادہ داؤد فلاڈلیفیا یونیورسٹی، امریکہ سے گلوبل ٹیکسٹائل مارکیٹنگ میں ایم ایس سی اور بکنگھم یونیورسٹی، برطانیہ سے ایل ایل بی کی ڈگری رکھتے ہیں۔وہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے کارپوریٹ گورننس میں سرٹیفائیڈڈائریکٹربھی ہیں۔