menu close

    سبرینہ داؤد

    • نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

    محترمہ سبرینہ داؤد، دی داؤد فاؤنڈیشن (TDF)کی چیف ایگزیکٹیو ہیں، یہ ایک فلاحی ادارہ ہے جو تعلیم کے ذریعے سماجی تبدیلی اور امید کی کرن بن کر ابھرا ہے۔
     
    مسز داؤد کی رہنمائی میں کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن میں ٹی ڈی ایف گھرکے ذریعے کراچی کی ثقافت اور ورثہ کی بحالی، شروع کئے جانے والے اپنی نوعیت کے پہلے میگنی فائی سائنس سینٹرسے سائنسی دلچسپی اور تنقیدی سوچ کو بڑھانے کے لئے بحث ومباحثہ کا ماحول پیدا کرنااور نیچر سیریز کے ذریعے پاکستانی کے ماحولیاتی خزانوں سے متعلق آگہی، ہمارے موسم پران کے اثرات اور ان کے استحکام کو لاحق خطرات سے متعلق معلوما ت کو عام کرنے جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔ 
     
    محترمہ سبرینہ داؤد، داؤد ہرکولس کارپوریشن لمیٹڈ، داؤد لارینس پور لمیٹڈ، اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ اور کراچی ایجوکیشن انیشیٹوکے بورڈ زمیں ڈائریکٹر کے طورپراپنی خدمات انجام دینے کے ساتھ داؤد پبلک اسکول کی ٹرسٹی کے طورپر بھی کام کررہی ہیں۔
     
    سبرینہ داؤد یونیورسٹی کالج لندن سے میڈیکل انتھروپولوجی میں MScڈگری کے ساتھ لندن اسکول آف اکنامکس سے انتھروپولوجی اور لا میں بی اے کی ڈگری بھی رکھتی ہیں۔