menu close

    رضوان مسعود راجہ

    ایس وی پی اور چیف پیپلز آفیسر

    • اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ

    رضوان مسعود راجہ نے فروری2019میں اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ میں سینئر وائس پریزیڈنٹ اور چیف پیپل آفیسرکے طورپر شمولیت اختیار کی۔

    رضوان 25سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک میں 15سال سے زائد تک کام کرتے رہے ہیں اس سے قبل وہ جعفر گروپ کے ساتھ کام کرنے کا 9سالہ تجربہ بھی رکھتے ہیں۔وہ ایچ آر کے ساتھ سینئر لیول کے مختلف عہدوں پر کام کرچکے ہیں جس میں ریٹیل بینکنگ، ایس ایم ای بزنس، فنانشل کرائیم کی کمپلائنس پر خصوصی توجہ کے ساتھ پاکستان، ہانگ کانگ، سنگاپور، چین، تائیوان اور ساؤتھ کوریا جیسے اسٹریٹجک مارکیٹوں سے ٹیلنٹ کے حصول پر بھی کام کیا ہے۔اپن ایچ آر کیریئر سے قبل وہ پاکستان میں قائم جعفر گروپ کی کمپنیوں کے لیے P&Lاور فنانس بزنسز کو دیکھتے رہے ہیں۔

    اینگرو میں شمولیت سے قبل، رضوان اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ساتھ ریٹیل بینکنگ اور ویلتھ مینجمنٹ،گریٹر چین اور نارتھ ایشیا کے لیے مینیجنگ ڈائریکٹر اور ہیڈ آف ایچ آر کے طورپر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کی سوچ کے ساتھ، رضوان ہمیشہ اسٹریٹجک ورک فورس کی فراہمی کے منصوبوں کی تیاری، صارف کی توجہ اور ریٹیل بینک کی ڈجیٹلائزیشن سے متعلق تبدیلی کے مختلف کاموں کی نگرانی کے ساتھ عالمی طورپر ایچ آر میں بہتری لانے والی ٹیم کا حصہ رہے۔ان کے نمایاں کارناموں میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا عالمی طورپر پہلا ورچوئل بینک ہانگ کانگ میں کامیابی کے ساتھ قائم کرنا تھا۔

    اینگرو میں چیف پیپل آفیسر کے طورپر، رضوان کی ذمہ داریوں میں کاروباری سمت کی فراہمی کے ساتھ افراد کے کاموں کی مجموعی طورپر رہنمائی اورانہیں ثقافت سے روشناس کرانے کی سوچ کے ساتھ مزید بہتر اندازمیں اپنے امور انجام دینے کے قابل بنانا ہے۔ان کی اصل توجہ اس طرف ہے کہ افراد کو ترجیح دینے کے مربوط فریم ورک پر عمل درآمد سے اینگرو کارپوریشن اور اس کے ذیلی اداروں میں بہتری کے لیے تبدیلی، مضبوط نگرانی کے ساتھ اہلیت کو فروغ،شاندار آپریشنز اور پیشہ ورا نہ مہارتوں کے حامل افراد کے لیے پالیسیوں اور ہدایات کو یقینی بنایا جائے۔

    جناب رضوان مختلف فورمز پر اپنے پسندیدہ عنوانات جیسا کہ ڈیجیٹل دور میں کام کا مستقبل اور ایچ آر کے امور کی تشکیل نو وغیرہ پر خطاب کرتے رہتے ہیں۔وہ معاشرتی ترقی کے لئے پرعزم اور کرکٹ کے شوقین ہیں۔