menu close

    ریحان علی مرچنٹ

    • نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

    ریحان علی مرچنٹ نے 2018میں اینگرو کارپوریشن کے بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔

    جناب مرچنٹ اس وقت Z2Cپاکستان کے چیئرمین اور سی ای او ہیں اور برین چائلڈ کمیونیکیشن اور بلٹز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیئر مین بھی ہیں۔انہوں نے 1997میں پاکستان کی پہلی میڈیا ایجنسی قائم کی اور اس طرح کمیونیکیشن اور ایڈورٹائزنگ کی صنعت میں ایک نیا بزنس شروع کیا۔ انہوں نے میڈیا کے انتخاب کے لیے تحقیق پر مبنی فیصلہ سازی کا تصور متعارف کرایا اور ٹی وی ناظرین کی تعدادکوجانچنے، ٹی وی گورننس ریگولیشنز پرپیمرا کے ساتھ کام، میڈیا آرگنائزیشنز کے ساتھ آمدنی کے طریقہ کار اور پاکستان سپر لیگ شروع کرنے میں معاونت کی،جو کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ مقابلہ ہے۔ان کے موجودہ پروجیکٹس میں میڈیا میں AIاور BIٹولز کی تیاری، ویب پبلشنگ ہاؤسز کا آغاز، پیشن پوائنٹس کے طورپر کھیلوں کی ترویج اور پاکستان میں علیحدہ طورپر ایک مخصوص اسپورٹس مارکیٹنگ کمپنی کا قیام عمل میں لانا ہے۔

    ان کی خدمات کے اعتراف میں،جناب مرچنٹ کو 2012میں صدر پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نواز ا جا چکا ہے۔

    ریحان مرچنٹ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن،کراچی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتے ہیں۔