menu close

    محمد عبدالعلیم

    • آزاد ڈائریکٹر

    محمد عبدالعلیم نے 2015 میں اینگرو کے بورڈ میں شمولیت اختیار کی اور وہ آڈٹ کمیٹی کے چیئر مین ہیں۔

    محمد عبدالعلیم اس وقت اوورسیز انویسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI)کے سی ای او اور سیکریٹر جنرل ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور سنگاپور میں ایگزون کیمیکلز اور اینگرو کارپوریشن کے لیے اعلیٰ عہدوں پر کام کیا ہے۔بعد ازاں انہوں نے برٹش امریکن ٹوبیکوگروپ برطانیہ (BAT)کے لیے پاکستان اور دیگر ممالک میں خدمات انجام دی ہیں جس دوران انہوں نے کمبوڈیا، موریشس اور انڈین اوشین ٹیرٹری کے لیے BATآپریشنز کے سی ای او کے طورپر کام کیا ہے۔ 2004 سے انہوں نے پاکستان میں حکومت کے بڑے اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ یہاں سے قبل وہ،پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ میں مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے۔

    جناب عبدالعلیم 2018 تک داؤد ہرکولس کارپوریشن اور میزان بینک کے ڈائریکٹر اور آڈٹ کمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں۔ جناب عبدالعلیم پاکستان ٹوبیکو، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس اینڈ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اور فیصل ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین کے طورپر اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

    تعلیمی میدان میں بڑے بڑے فلاحی اداروں کے معاون کے طورپر، جناب عبدالعلیم اس وقت پروفیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین اور انٹلیکٹ اسکول گورننگ بورڈ کے چیئرمین کے طورپر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    جناب محمد عبدالعلیم فیلو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (گولڈ میڈلسٹ) اور انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹ کے فیلو ممبر بھی ہیں۔ انہوں نے بڑے عالمی مینجمنٹ ٹریننگ پروگرام بشمول اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروگرامز میں بھی شرکت کررکھی ہے۔