menu close

    خواجہ اقبال حسن

    • آزاد ڈائریکٹر

    خواجہ اقبال حسن نے 2018میں اینگرو کارپوریشن کے بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔

    جناب حسن اس وقت اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ ز میں ڈائریکٹر کے طورپر اپنی خدمات انجام دینے کے ساتھ مانیٹری پالیسی آف پاکستان کے ممبر، اور کراچی گرامر اسکول، لیٹن رحمت اللہ بینوولینٹ ٹرسٹ اور کارڈیوویسکیولر فاؤنڈیشن کے بورڈ زکے ٹرسٹی کے طورپر بھی کام کررہے ہیں۔

    جناب حسن اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی آف پاکستان، پاکستان اسٹیل ملز، حبیب بینک لمیٹڈ، نیشنل فلرٹن ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ، این آئی بی بینک، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز، گلوبل سیکورٹیز لمیٹڈ، سٹی کارپ انویسٹمنٹ بینک پاکستان، دی پاکستان فنڈ،اور سینٹر ل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان کے بورڈز میں بھی اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔جنا ب حسن نے اپنے کیریئر کا آغاز 1980میں سٹی بینک N.A.سے کیا۔1994میں انہوں گلوبل سیکورٹیز پاکستان لمیٹڈ قائم کی،جس میں پاکستان میں قابل ذکر نجی ٹرانزیکشنز شامل تھیں اور یہ UBS AGکی جوائنٹ وینچر پارٹنر بنی۔ انہوں نے 2003میں این آئی بینک کا قیام عمل میں لایا جوتیماسک ہولڈنگز آف سنگاپور کی شراکت داری میں 4سالوں کی مدت کے اندر پاکستان کے 10بڑے کمرشل بینکس میں شامل ہوگیا۔

    جناب حسن کو قومی مفاد کے کاموں میں شاندار خدمات انجام دینے کی تحسین میں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نواز ا گیا۔

    خواجہ اقبال حسن نے یونیورسٹی آف سان فرانسسکو سے فنانس اور مارکیٹنگ پر خاص توجہ کے ساتھ امتیازی حیثیت میں گریجویشن کے حامل ہیں۔