menu close

    جہانگیر پراچہ

    چیف ایگزیکٹو آفیسر

    • اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ

    جہانگیر پراچہ اینگرو پولیمر اور کیمیکلز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیں۔ماضی قریب میں وہ 2017 سے اینگرو ووپاک ٹرمینل لمیٹڈ اور اینگرو ایلنجی ٹرمینل لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرکے طورپر کام کررہے تھے۔ اس سے قبل وہ اینگرو پاورجن قادرپور لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسربھی رہ چکے ہیں۔

    ان ذمہ داریوں سے قبل، وہ اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ میں وائس پریزیڈنٹ،مینوفیکچرنگ اور ہیومن ریسورسز اور کارپوریٹ سروسزکے جنرل مینیجر بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ میں پروڈکشن اور HSE مینیجر بھی رہ چکے ہیں۔ اینگرو میں شمولیت سے پہلے وہ آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    جہانگیر پراچہ مینوفیکچرنگ، ہیومن ریسورس اور پروکیورمنٹ جیسے امور میں کام کرنے کے ساتھ 25 سال سے زائد کا کارپوریٹ تجربہ رکھتے ہیں۔انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، پاکستان سے کیمیکل انجینئرنگ میں بیچلر ڈگری حاصل کررکھی ہے۔ وہ ریون انرجی لمیٹڈکے بورڈ میں ڈائریکٹر کے طورپر شامل ہیں۔