menu close

    حنا انعام

    • آزاد ڈائریکٹر

    محترمہ حنا انعام نے 2017میں اینگرو کارپوریشن کے بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔ مسز انعام ٹرانسفارمیشنل لیڈرشپ Inc.کی سی ای اوہیں، یہ ادارہ فارچون 500کمپنیز کو تبدیلی کی سوچ رکھنے والے رہنما پیدا کرنے میں معاونت کرتا ہے۔

    محترمہ فارچون 500کمپنیز کی C-suiteایگزیکٹیو رہ چکی ہیں اپنے کارپوریٹ کیریئر کے دوران انہوں نے ٹرانسفارمیشن پر کام کیا ہے جیساکہ نووارٹس میں گلوبل ہیڈ اِی انوویشن،سیبا ویژن میں امریکازکے لیے چیف مارکیٹنگ اور انوویشن آفیسر اور ریجنل پریزیڈنٹ، اور جربر پروڈکٹس کے لیے کنٹری جنرل مینیجر کے طورپر کام کرچکی ہیں۔

    مسز انعام نے2010میں ٹرانسفارمیشنل لیڈرشپ Inc. اس نظریہ کے پیش نظر قائم کی تاکہ اداروں کی ایسے مستند اور متحرک رہنما تیار کرنے میں مدد کی جائے جو جدت، اعتماد،جامعیت اور ترقی کے ماحول کو پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

    محترمہ حنا C-suiteلیڈرز کی ایگزیکٹیو کوچ اور بااعتمادایڈوائز، ایک عالمی اسپیکراور Wired for Authenticityکتاب کی مصنفہ ہیں۔

    محترمہ کئی فلاحی کاموں کے لیے پر عزم ہیں جن سے خواتین کی لیڈرشپ میں ترقی کی ان کی لگن جھلکتی ہے، مسز انعام ایٹلانٹا،جی اے میں کارٹر سینٹر کے لیے کونسلرز کے بورڈ میں شامل ہیں اور ایٹلانٹا میں TEDxWomenکے لیے آرگنائزر کے طورپر بھی کام کررہی ہیں۔

    محترمہ اوپن ایٹلانٹا کی بانی چارٹر ممبر بھی ہیں۔ OPENدنیا میں سب سے بڑی پاکستانی انٹر پرئنیوئر شپ اور لیڈرشپ آرگنائزیشن ہے۔وہ ڈیولپمنٹس ان لیٹریسی(DIL)کے گلوبل بورڈ میں شامل ہیں، جو پاکستان میں 25ہزار بچوں کو تعلیم دے رہا ہے۔

    حنا انعام نے آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس سے فنانس میں بی بی اے،یونیورسٹی آف پنسلوانیہ کے وارٹن بزنس اسکول سے ایم بی اے اور ہارورڈ بزنس اسکول سے ایگزیکٹیو ایجوکیشن پروگرامزکے طورپر تعلیم حاصل کی ہے۔