menu close

    ارم حسن

    ایس وی پی اور چیف انفارمیشن اینڈ ٹرانسفارمیشن آفیسر

    • اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ

    ارم حسن نے نومبر 2019میں اینگرو کارپوریشن میں چیف انفارمیشن اور ٹرانسفارمیشن آفیسر(CITO)کے طورپر شمولیت اختیار کی۔

    ارم اینگرو کے مرکزی تصور کے عین مطابق درج ذیل کاروباری امور کو چلانے اوران کی ترقی کے ذمہ دار ہیں، جس میں آئی ٹی، ECTD، ایڈمن، پروکیورمنٹ اور اینگرو فاؤنڈیشن کے ساتھOneSAPاور کیٹالسٹ جیسے خصوصی ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ بھی ان کی ذمہ داری میں آتے ہیں۔

    ارم عالمی طورپر انتظامی امورمیں آپریشن، ڈیجیٹلائزیشن، اسٹریٹجی، کاروباری ترقی، سیلز، کسٹمر سروسز اور سپلائی چین کے شعبہ جات میں 25سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔یہاں آنے سے قبل وہ کے الیکٹرک میں چیف اسٹریٹجی آفیسر/مینیجنگ ڈائریکٹرکے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے۔اپنے سابقہ کیریئر میں وہ کوکا کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈمیں چیف آپریٹنگ آفیسر اور یونی لیور پاکستان میں ہیڈ آف سیلز اینڈ آپریشنز کے طورپر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ Alcoa امریکہ کے ساتھ بزنس ڈائریکٹر کے طورپربھی کام کرنے کے ساتھ الکووا ایشیا /مڈل ایسٹ کے لیے بھی ریجنل وائس پریزیڈنٹ کے طورپر کام کرچکے ہیں۔

    ارم ہارورڈ بزنس اسکول سے ایم بی اے کی ڈگری کے ساتھ میساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے مٹیریل سائنس اور انجینئرنگ میں بیچلرز اور ماسٹرز کی ڈگری رکھتے ہیں۔