menu close

    سید ظہیر مہدی

    ایس وی پی گورنمنٹ ریلیشنس اینڈ ریگولیٹری امور

    • اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ

    ظہیر مہدی جولائی 2018سے اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ میں وائس پریزیڈنٹ گورنمنٹ ریلیشنز اور ریگولیٹری افیئرز کے طورپر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ا نہوں نے جولائی 2018میں اینگرو کارپوریشن میں وائس پریزیڈنٹ گورنمنٹ ریلیشنز اور ریگولیٹری افیئرز کے طورپرشمولیت اختیار کی۔

    اسلام آباد آفس میں تعینات، ظہیر حکومت اور متعلقہ حکام کے ساتھ بہتر تعلقات کے قیام اور فروغ کے امور مہارت کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے حکومتی معاملات کے حوالے سے ایسے منصوبے تیار کررکھے ہیں جن سے حکومت کے سامنے اینگرو کے مقاصد آگے بڑھ رہے ہیں۔

    بزنس گریجویٹ کے طورپر ظہیر نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز عالمی بینکوں کے ساتھ کیا۔ ان کا بینکنگ کیریئر 30سال سے زائد کے عرصہ پر محیط ہے جس میں خاص طورپر کارپوریٹ بینکنگ اور ملٹی نیشنل کے ساتھ مقامی بینک بھی شامل ہیں۔انہوں نے 10سال سے زائد عرصہ تک کینیا اور عمان میں بیرونی ذمہ داریوں پر بھی کام کیا ہے۔ان کے کارپوریٹ بینکنگ کیریئر کے دوران ان کی کامیابیوں میں ”اسٹرکچرڈ ٹریڈ فنانس“ اور ”ڈیولپر فنانس“ بزنس کا قیام شامل ہے جس سے اداروں کو قابل قدر آمدنی حاصل ہوئی۔

    اینگرو میں شامل ہونے سے قبل وہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے لیے مینیجنگ ڈائریکٹر/جنرل مینیجر، نارتھ کے طورپر کام کررہے تھے جہاں انہوں نے حکومت پاکستان کے ساتھ کام کرتے ہوئے یورو بانڈ اور اسلامک سکوک جاری کرنے کی منظوری کے ساتھ بیلنس آف پیمنٹ سہولت کے امور حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ مضاربہ کے نام سے ایک مکمل اسلامی مالیاتی ادارے کے سی ای اوکے عہدے پر بھی کام کیا ہے۔