menu close

    عبدالصمد داؤد

    نائب چیئرمین

    • نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

    عبدالصمد داؤد مینجمنٹ اور گورننس کا 16سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے 2009 میں اینگرو کارپوریشن کے بورڈ میں شمولیت اختیار کی اور اس وقت وہ بورڈ کے وائس چیئرمین کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    جناب عبدالصمد داؤد فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں اورداؤد ہرکولس کارپوریشن لمیٹڈ، اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ، انفرا شیئر پرائیویٹ لمیٹڈ، ریون پرائیویٹ لمیٹڈ، داؤد انڈسٹریز لمیٹڈ اور پاکستان بزنس کاؤنسل کے بورڈز میں ڈائریکٹر کے طور پر بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ وہ داؤد فاؤنڈیشن کے بورڈ میں ٹرسٹی اور ینگ پریزیڈنٹس آرگنائزیشن کے ممبر بھی ہیں۔

    جنا ب داؤد اس سے قبل انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ کے آزاد ڈائریکٹر اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے آزادنان ایگزیکٹوڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اینگرو ایگزمپ پرائیویٹ لمیٹڈ، ان باکس بزنس ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ، دی حب پاور کمپنی لمیٹڈ، ٹیناگاجنرسی لمیٹڈ، داؤد لارینس پور لمیٹڈ، پیبلس پرائیویٹ لمیٹڈ،اور ورلڈ وائلڈ لائف فنڈفار نیچر، پاکستان کے بورڈز میں بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔وہ داؤد ہرکولس کارپوریشن لمیٹڈ اور سیان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو رہ چکے ہیں اور داؤد لارینس پور لمیٹڈ اور داؤد ہرکولس کیمیکلز میں حاصل کردہ تجربہ بھی بروئے کار لاتے ہیں۔عبدالصمد داؤد یونیورسٹی کالج لندن، برطانیہ سے اکنامکس میں ڈگر ی کے ساتھ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے کارپوریٹ گورننس میں سرٹیفائیڈڈائریکٹرہیں۔