menu close
    اینگرو فرٹلائزرز

    اعتماد کا 50 سالہ جشن

    اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ، اینگرو کارپوریشن کا 56.3فیصد زیر ملکیتی ذیلی ادارہ ہے،یہ فرٹیلائزر کی پیداوار اور مارکیٹنگ کرنے والی پریمیم کمپنی ہے جو فرٹیلائزر پروڈکٹس کا شاندار پورٹ فولیو رکھنے کے ساتھ فصلوں کو متوازن خوراک کی فراہمی اور اضافی پیداوارحاصل کرنے کو فروغ دیتی رہی ہے۔

    دنیا کے 50بڑ ے فرٹیلائزر مینوفیکچررز میں شامل ہونے کے ساتھ، ہم نے اپنے آپریشنز کی پانچویں دہائی اس طرح مکمل کی کہ عالمی معیار کا یوریاپیدا کرنے کے علاوہ فرٹیلائزر برانڈز کی وسیع رینج فراہم کرتے رہے جن میں سے اکثر برانڈز پاکستانی کسانوں کے بااعتماد برانڈ مانے جاتے ہیں۔ان میں اینگرو زرخیر، اینگرو ڈی اے پی اور Envyقابل ذکر ہیں۔

    • PKR
      84,391bn

      کاروباری سرمائے کاحجم

      دسمبر 2020 تک

    • PKR
      7bn

      قومی خزانے میں حصہ

      دسمبر 2020 تک

    • PKR
      40bn

      مالی پیداوار

      دسمبر 2020 تک


    • 33%

      یوریا مارکیٹ میں حصہ

      دسمبر 2020 تک

    Preferred partner for farmers

    بوائی سے لے کر کٹائی کے مرحلے تک کسانوں کے لیے ترجیحی پارٹنر بننے کا عزم لیے، اینگروفرٹیلائزرز کی کوشش رہی ہے کہ پاکستان کے زرعی شعبے کو ترقی دینے کے لیے ملک بھر کے کسانوں کو جدید زرعی حل پیش کیے جائیں۔ بڑے پروڈکٹ پورٹ فولیو ز میں سے ایک اور تجربہ کار اور خصوصی فیلڈ ٹیمز کے ساتھ، اینگرو فرٹیلائزرز فارم ایڈوائزی سپورٹ سسٹم پیش کرتے ہیں، جس میں اپنے فارمرز کے نیٹ ورک کی وسائل تک رسائی اور موثر فارمنگ سے متعلق مشورہ جات فراہم کئے جاتے ہیں۔اس طرح ہم بہترین پیداوار کے لیے مکمل حل فراہم کرنے سے کسانوں کو بااختیار بنانے اور پاکستان کے زرعی شعبے میں جدت لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    www.engrofertilizers.com

    جدید اور معیاری پروڈکٹس،خوشحالی کی ضمانت

    اعلیٰ معیار کی فراہمی کے بھرپور عزم کے پیش نظر، ہم اس بات پر توجہ برقرار رکھتے ہیں کہ کس طرح ہمارے برانڈز زمین کی زرخیزی اور فصلوں کی پیداوار کو بڑھانے سے صارفین کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔ہم اپنے مایہ ناز برانڈز کے وسیع پورٹ فولیومیں جدت اور معیار کے امتزاج کو صارفین کی ضروریات اور توقعات کے مطابق فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ ہمارا اسپیشلٹی فرٹیلائرز بزنس متوازن نیوٹریشن سلوشن فراہم کرتے ہوئے کسانوں کی معاونت جاری رکھے ہوئے ہے، اس کے ساتھ ہماری تازہ ترین جدت کی حامل پروڈکٹ،زبردست یوریا10فیصد تک پیداوار بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ہماری نئی کراپ سائنسز ڈویژن میں بھی شاندار پروڈکٹس شامل ہیں جوکہ بیجوں کی اقسام اور فصلوں کے تحفظ والی پروڈکٹس پر مبنی ہیں۔

    اینگرو زراعت سے متعلق تمام شعبہ جات میں اپنی شمولیت کو مزید تقویت دینے کے لیے پرعزم ہے اور ہم اس سال اپنے پروڈکٹ پورٹ فولیو میں مزید اضافے کے لیے پرامید ہیں۔